عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم محمد رضی الدین معظم مکان نمبر 20-3-866 ’’رحیم منزل ‘‘ ، شاہ گنج ، حیدرآباد ۔2 سیل: +914069990266, 09848615340 معز ز مکرم قارئین! حضور نبئ ممتاز معظم المرسلین اعظم الخلقیا ذکی النبین اشرق الاتقیاء رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ازروئے روایات کثیر صبح صادق یوم دو شنبہ ۱۲ ربیع المنور مطابق ۲۰ اپریل ۵۷۱ء موسم بہار میں مکہ مکرمہ میں واقعہ فیل کے ۵۰ یا ۵۵ روز بعد ہوئی۔ والد محترم حضرت عبداللہ بن عبدالمطلبؓ ولادت سے قبل رحلت فرماچکے تھے۔ نبئ معظم حضرت محمدؐ نے سب سے پہلے والدۂ ماجدہ حضرت بی بی آمنہؓ کا دودھ پیا۔ پھر تین روز بعد حضرت ثویبہ رضی اللہ عنہا نے اپنا دودھ پلایا۔ اس کے بعد حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی آغوش رضاعت میں آئے ۔ پھر پانچ سال کی عمر میں والدۂ مکرمہ کی آغوش میں تشریف لائے۔ ۴ یا ۵ میلاد النبی: بہ عمر ۵ سال قبیلہ بنو سعد کے ہاں چوتھے یا پانچویں سال شقِ صدر (سینۂ مبارک چاک کئے جانے کا) پہلا واقعہ پیش آیا۔ ۲ میلاد النبی: بہ عمر۶ سال والدہ معظمہ حضرت بی بی آمنہؓ بمقام ابو اء رحلت فرما گئیں۔ حضرت بی بی آمنہؓ کے وصال کے بع...