
ماں کا دودھ ۔ ماں اوربچہ کی صحت کا ضامن ۔ ۔ ۔ ۔ محمد رضی الدین معظم مئی ۸, ۲۰۱۶ | ایڈمن : جہانِ اردو یومِ مادر کے موقع پر ماں کا دودھ ۔ ماں اور بچہ کی صحت کا ضامن محمد رضی الدین معظم مکان نمبر 20-3-866 ’رحیم منزل – شاہ گنج ،حیدرآباد ۔2 سیل: +914069990266, 09848615340 ای میل :mzliaqat@gmail.com حقیقی سچی محبت کا دوسرا نام ماں (Mother) ہے۔ ماں کی چاہت کا کوئی انسانی نعم البدل نہیں۔ ماں کا دودھ، صحت و حفاظت کا ضامن ہے۔ حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ماں کے دودھ پلانے سے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موروثی ذیابطیس سے متاثرہ بچوں میں ماں کا دودھ نعمت عظمیٰ ہے۔ ماں کا دودھ پلانا بچے میں ماں سے انسیت بڑھانے کا سبب بنتا ہے اور نفسیاتی طور پر شیر خوار اپنی ماں سے قریب ہوتا ہے۔ ماں کے دودھ پر کوئی خرچ نہیں آتا صرف محبت توجہ اور تھوڑے سے ایثار کی حاجت ہے ۔ یاد رکھئے ماں کا دودھ شیر خوار کا حق ہے جس کا ذکر قرآن معظم میں پارہ ۲۶ کی پہلی سورۃ احقاف کی آیت ۱۵ میں کیا گیا ہے ۔ او...