عہدِ مغلیہ میں خطاطی کا فن محمد رضی الدین معظم مکان نمبر 20-3-866 ’’رحیم منزل ‘‘ ، شاہ گنج ، حیدرآباد ۔2 سیل: +914069990266, 09848615340 mzliaqat@gmail.com ای میل ۔ مصوّری کی طرح خوش نویسی یا خطاطی کا تعلق بھی انسان کے ذوقِ لطیف سے ہے۔ہر زبان کی عبارت کو ہر ملک اور ہرزمانے میں زیادہ دلآویز اور دل فریب طریقہ سے لکھنے اور پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔خصوصاً ماضی میں جب ڈھلے ہوئے حروف کے ذریعہ چھپائی کا موجودہ طریق آدمی‘ نے دریافت کیا تھا۔خوش نویسی یا خطاطی کو بڑی اہمیت حاصل تھی حکومتوں کے قوانین بادشاہوں کے فرمان‘ امراء کے مراسلات اور مختلف قسم کی اہم دستاویزات کی کئی نقول تیار کرنے کے لئے خوش نویسوں کو اعلیٰ عہدوں پر مامور کیا جاتا تھا اور ان کو اچھی تنخواہیں اور معقول معاوضے عطا کئے جاتے تھے۔ اب بھی ان زبانوں میں جن کے حروف آہنی سانچوں سے ڈھل کر باہر نہیں آتے ہیں یاجو اس سلسلے میں ابھی پوری ترقی حاصل نہ کرسکی ہیں یہ نادربدستور اپنی اہمیت کا سکہّ جمائے ہوئے ہے۔ چونکہ احادیث نبویؐ میں زندہ اشیاء کی صورت گری کو ممنوع قرار دیا گیا ۔اس لئے اس قسم مصوّری اور بُت تراشی کو ...