عید الفطراور گلدستہ عید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ محمد رضی الدین معظم
عید الفطراور گلدستہ عید عید الفطراور گلدستہ عید محمد رضی الدین معظم مکان نمبر 20-3-866 ’’رحیم منزل ‘‘ ، شاہ گنج ، حیدرآباد ۔2 سیل: +914069990266, 09848615340 نوٹ : احبابِ جہانِ اردو کی خدمت میں عیدالفطر کی رحمتیں ‘ سعادتیں اور برکتیں بہت بہت مبارک ہوں ۔ اس مناسبت سے ہمارے معزز قلمکار محترم رضی الدین معظم صاحب کا ایک مضمون پیشِ خدمت ہے ۔ ماہ معظم و مکرم رمضان المبارک کا چاند جب طلوع ہوا تھا ‘ تو اپنے ساتھ اللہ کی رحمت و مغفرت فیوض و برکات کے تحفے دامن عالم کے لئے بھر کر لایا تھا اور اس نے یہ سارے کے سارے تحفے اللہ کے چاہنے والے ممتاز معظم بندوں تک جنہوں نے بحالت روزہ ٹی وی‘ ریڈیو کی حرام کاریوں‘ کرکٹ کامنٹری وغیرہ کی لعنتوں‘ فضول‘ بکواس‘ لڑائی جھگڑے‘ فحش کلامی‘ دل آزاری شکوہ و شکایت سے دور بہت دور اپنے جسم و جاں کو ان تمام برائیوں سے محفوظ رکھ کر خاموشی‘ ذکر کرنا‘ سونا عبادت اور عبادات و تلاوت قرآن بے پناہ کے فیض سے مشرف رکھا تھا۔ نام بنام پہنچادے اور اپنی ساری جھولیاں ان پر نچھاور کردیں‘ مگر وہ مہینہ بھر کے شب و روز کو لپٹ کر رخصت ہوا تو انتہائی گراں بار بھی تھا‘ جتنا ک...