Posts

Showing posts from October, 2013

مختصر سوانح حضرت العلامہ الحاج مفتی محمد رحیم الدین علیہ الرحمہ

تاج العلماء حضرت العلامہ الحاج مفتی محمد رحیم الدین ر حمۃ اللہ علیہ  ( المتوفی 1389ھ ( 1970   فخرالفضلاء، عمدۃ الفقہاء،استاذ الاساتذہ،مفسرِ شہیر، محدثِ کبیر،مفتی شریعت،ہادی طریقت، حضرت العلامہ مفتی محمد رحیم الدین ابن حضرت محمد سراج الدین علیہما الرحمۃ ،حضرت شیخ الاسلام کے خلفاء میں منفرد کمالات کے حامل تھے۔ آپ چودہویں صدیں ہجری کے نامورعالم دین تھے قدرت نے آپکی ذات میں بہت سی خوبیاں ودیعت کی تھیں ۔ علوم اسلامیہ میں یگانہ ،فقیہ ، محدث ،مفسر اور دقیقہ سنج ونکتہ رس علماء میں آپ کا شمار ہوتا ہے آپ کے مورثِ اعلیٰ قریشی النسل تھے اور حضرت نے براہِ دہلی سرزمینِ علم وفن حیدرآباد دکن کو اپنا ثانی وطن و مسکن بنالیا ۔ 7ربیع الآخر 1311ہجری م1893ء حیدرآباد دکن میں آپ کی ولادت ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کی تحصیل وتکمیل کے لئے درسِ نظامی کی قدیم دانش گاہ جامعہ نظامیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا خدا داد ذہانت وفطانت کے سہارے بہت جلد ہی تعلیمی مراحل طئے کرلئے شیخ الحدیث حضرت مولانا حکیم محمد حسین علیہ الرحمۃ کے بموجب حضرت مفتی صاحب کو فن فقہ وافتاء سے زیادہ لگاؤ تھا...