ماں کا دودھ ۔ ماں اوربچہ کی صحت کا ضامن ۔ ۔ ۔ ۔ محمد رضی الدین معظم مئی ۸, ۲۰۱۶ | ایڈمن : جہانِ اردو یومِ مادر کے موقع پر ماں کا دودھ ۔ ماں اور بچہ کی صحت کا ضامن محمد رضی الدین معظم مکان نمبر 20-3-866 ’رحیم منزل – شاہ گنج ،حیدرآباد ۔2 سیل: +914069990266, 09848615340 ای میل :mzliaqat@gmail.com حقیقی سچی محبت کا دوسرا نام ماں (Mother) ہے۔ ماں کی چاہت کا کوئی انسانی نعم البدل نہیں۔ ماں کا دودھ، صحت و حفاظت کا ضامن ہے۔ حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ماں کے دودھ پلانے سے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موروثی ذیابطیس سے متاثرہ بچوں میں ماں کا دودھ نعمت عظمیٰ ہے۔ ماں کا دودھ پلانا بچے میں ماں سے انسیت بڑھانے کا سبب بنتا ہے اور نفسیاتی طور پر شیر خوار اپنی ماں سے قریب ہوتا ہے۔ ماں کے دودھ پر کوئی خرچ نہیں آتا صرف محبت توجہ اور تھوڑے سے ایثار کی حاجت ہے ۔ یاد رکھئے ماں کا دودھ شیر خوار کا حق ہے جس کا ذکر قرآن معظم میں پارہ ۲۶ کی پہلی سورۃ احقاف کی آیت ۱۵ میں کیا گیا ہے ۔ او...
Popular posts from this blog
مختصر سوانح حضرت العلامہ الحاج مفتی محمد رحیم الدین علیہ الرحمہ
تاج العلماء حضرت العلامہ الحاج مفتی محمد رحیم الدین ر حمۃ اللہ علیہ ( المتوفی 1389ھ ( 1970 فخرالفضلاء، عمدۃ الفقہاء،استاذ الاساتذہ،مفسرِ شہیر، محدثِ کبیر،مفتی شریعت،ہادی طریقت، حضرت العلامہ مفتی محمد رحیم الدین ابن حضرت محمد سراج الدین علیہما الرحمۃ ،حضرت شیخ الاسلام کے خلفاء میں منفرد کمالات کے حامل تھے۔ آپ چودہویں صدیں ہجری کے نامورعالم دین تھے قدرت نے آپکی ذات میں بہت سی خوبیاں ودیعت کی تھیں ۔ علوم اسلامیہ میں یگانہ ،فقیہ ، محدث ،مفسر اور دقیقہ سنج ونکتہ رس علماء میں آپ کا شمار ہوتا ہے آپ کے مورثِ اعلیٰ قریشی النسل تھے اور حضرت نے براہِ دہلی سرزمینِ علم وفن حیدرآباد دکن کو اپنا ثانی وطن و مسکن بنالیا ۔ 7ربیع الآخر 1311ہجری م1893ء حیدرآباد دکن میں آپ کی ولادت ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کی تحصیل وتکمیل کے لئے درسِ نظامی کی قدیم دانش گاہ جامعہ نظامیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا خدا داد ذہانت وفطانت کے سہارے بہت جلد ہی تعلیمی مراحل طئے کرلئے شیخ الحدیث حضرت مولانا حکیم محمد حسین علیہ الرحمۃ کے بموجب حضرت مفتی صاحب کو فن فقہ وافتاء سے زیادہ لگاؤ تھا...








Comments
Post a Comment