استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی محمد رحيم الدين علیہ الرحمہ
حضرت العلامہ الحاج مفتی محمد رحیم الدين بن حضرت مولانا محمد سراج الدين محلہ اپو گوڑہ حیدرآباد 7 ربیع الثانی 1311ھ کو تولد ہوئے۔ شرافت و حرمت اور علم و حلم سے مزین اس خاندان میں حضرت مولانا محمد سراج الدین علیہ الرحمہ ایک انفرادی شخصیت کے مالک تھے۔ چنانچہ مفتی صاحب علیہ الرحمہ کی بنیادی تعلیم و تربیت انہیں کے پاس ہوئی۔ اس کے بعد مدرسہ فخریہ میں شریک ہوئے۔ دیگر علوم و فنون کے ساتھ فلسفہ ہیئت کی تعلیم کے لئے یہ مدرسہ اس وقت اہمیت کا حامل تھا۔ یہاں کے تعلیمی مراحل ختم کرنے کے بعد آپ کو جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں شریک کیا گیا ۔ حضرت فضیلت جنگ کی خاص نگرانی و شاگردی میں آپ نے علوم میں مہارت تامہ او رکامل دستگاہ حاصل کی۔ قدرت نے آپ کو غیرمعمولی قوت حافظہ عطا کیا تھا۔ جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ نے قرآن حفظ کیا۔ حاضر جوابی میں آپ بے نظیر تھے۔ منطق و فلسفہ میں بھی عبور حاصل تھا۔ ابتداء سابق حکومت آصفیہ کے محکمہ صدارت العالیہ میں خلاصہ نویسی کی خدمت پر مامور ہوئے۔ 1336ء میں صدارت العالیہ کے مفتی بنائے گئے۔ کتاب الجنایات کی ترتیب میں آپ روح رواں رہے۔ جامعہ نظامیہ میں بالترتیب...